ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی، افغانستان میں تشدد میں فوری طور پر کمی کی ضرورت ہے،جنرل مارک ملی
ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی، افغانستان میں تشدد میں فوری طور پر کمی کی ضرورت ہے،جنرل مارک ملی

امریکی چیئرمین چوائنٹ چیفس جنرل مارک ملی کی قطر میں طالبان سے ملاقات

امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک اے ملی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات سے متعلق طالبان سے ملاقات کی۔
ترجمان پینٹاگون کے مطابق امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی اور طالبان کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے جاری رہی۔
ملاقات میں جنرل مارک ملی نے خطے میں استحکام اور امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے فوری طور پر تشدد میں کمی، سیاسی حل کیلئے پیشرفت میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیا۔
جنرل مارک ملی طالبان سے ملاقات کے بعد بدھ کو افغان صدر سے ملاقات کیلئے کابل روانہ ہوئے۔
امریکی جنرل مارک ملی نے دوران سفر اپنے ساتھ موجود خبر ایجنسی کے صحافیوں سےگفتگو میں کہا کہ افغانستان میں تشدد میں فوری طور پر کمی کی ضرورت ہے۔ یہ طالبان اور افغان حکومت سے مذاکرات کا اہم ترین حصہ تھی۔