ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہبازسے جیل میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کی ہے۔
نجی تی وی کےذرائع کے مطابق اسٹنٹ ڈائریکٹرمحمد مردان کی سربراہی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی ٹیم شہبازشریف اورحمزہ شہبازسے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی۔ ٹیم نے باپ بیٹے سے 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق جیل میں تفتیش کی۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کے لیے جیل حکام کو خط بھی لکھا تھا جب کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے 17 دسمبرکوحمزہ شہبازسے جیل میں تحقیقات کی تھیں۔
ایف آئی اے کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ بیانات سے تحقیقات میں مدد ملے گی۔ اس سے قبل بھی 23 نومبرکو خط لکھا گیا تھا لہذا ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی ٹیم کو جیل میں تحقیقات کرنے کی اجازت دی جائیں۔