ڈیفنس پولیس کی مضرِ صحت شیشہ حقہ والوں کے خلاف کارروائی، شیشہ حقہ بار والوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کرنے کےبعد مافیا نے شیشہ حقہ کی سپلائی شروع کردی تھی۔
ڈیفنس پولیس نے انٹیلیجنس افسران کی اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان میں رضوان ولد بادشاہ خان دوسرا اسد ولد اکرم شامل ہیں کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 8 شیشہ حقہ 12 پیکٹس فلیور 1 پیکٹ پائپ کور اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
کارروائی کورنگی روڈ ہیسکول پیٹرول پمپ کے قریب کی گئی ایس ایچ او ڈیفنس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 881/2020 بجرم دفعہ 269/270/337J پاکستان پینل کوڈ کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔