وزیراعلیٰ کی طرح میئرکے اختیارات بھی آئین میں درج کیے جائیں۔فائل فوٹو
وزیراعلیٰ کی طرح میئرکے اختیارات بھی آئین میں درج کیے جائیں۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم اقتدار نہیں چھوڑ سکتی،عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے مردم شماری کے نتائج مسترد کردیے ہیں۔
پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو صحیح طریقے سے گنا ہی نہیں گیا، کراچی کی آبادی 3کروڑ سے کم نہیں ہے لیکن سرکاری اعداد وشمار 1کروڑ 40لاکھ بتا رہے ہیں۔
بھٹو نے کوٹہ سسٹم کے ذریعے سندھیوں اورمہاجروں کےدرمیان دیوار کھڑی کی، کوٹہ سسٹم کے ذریعے سب سے زیادہ نقصان سندھیوں کا ہوا۔ کراچی کے کوٹے پر بھی جعلی ڈومیسائل بنا کر اس سے بھی ہتھیانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کراچی والوں کواحساس دلایا جاتاہے کہ تم پاکستانی نہیں، کراچی کے باسیوں کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزارتوں کے مزے لوٹ رہے ہیں، یہ وفاقی حکومت ایم کیو ایم کا الگ ہونا برداشت نہیں کرسکتی، ایم کیوایم عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے کہ ہم نےاعتراض کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خالد مقبول کہہ رہے ہیں ہم عوام کے پاس جائیں گے، عوام کے پاس جائیں آپ،عوام جوتے لیکر بیٹھے ہیں، عوام کے پاس جب جائیں جب آپ استعفے دے دیں۔ ایم کیو ایم توہڑتال کرنے میں مشہور پارٹی ہے۔ انھوں نےایک بھی ہڑتال عوام کےحقوق کیلئے نہیں کی۔
مصطفیٰ کمال نے وفاقی حکومت کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی سب سےکمزور ترین حکومت ہے، عمران خان سب اپوزیشن لیڈر کو نیب کے نوٹسز بھیج رہے ہیں، ابھی تک عمران خان نے وسیم اختر کو نوٹس نہیں بھیجا۔