چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہاکہ ایم کیوایم کے پاس 7سیٹیں ہیں جس سے وہ حکومت کوگراسکتے ہیں،ایم کیو ایم نے فراڈمردم شماری تسلیم کرلی،ایم کیوایم ارکان اختلافی نوٹ لکھ کراپنی سیٹوں پربراجمان ہیں،ایم کیوایم والے خود کو بچانے کیلیے حکومت کےساتھ ہیں،ایم کیوایم الگ ہو،مردم شماری کافیصلہ واپس ہوجائےگا۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات مردم شماری کے بغیرہوسکتے تھے،کسی جمہوری حکومت نے بلدیاتی نظام نہیں دیا، ہمیشہ آمروں نے اختیارات نچلی سطح تک پہنچائے،حکومت نے بلدیاتی نظام دینے کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کو گھربھیج دیا،56 ہزارکونسلروں کونکالا گیالیکن نوازشریف نے نہیں کہاکیوں نکالا؟۔
مصطفی کمال نے کہاکہ مردم شماری کا 5فیصدآڈٹ کراکرڈیٹاکوحتمی شکل دی جاتی،وفاقی حکومت نے پنجاب،خیبرپختونخوامیں بلدیاتی سسٹم ختم کررکھاہے،مردم شماری کے معاملے پرپی ایس پی کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی،پی ٹی آئی حکومت کوئی ایک کام بھی ٹھیک نہیں کررہی،شہری سہولتیں مردم شماری کی بنیادپر فراہم کرناہوتی ہیں،ہمیں پتہ ہے ٹرانسپورٹ،اسکولزاورہسپتالوں کی کتنی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی ایس پی نے کہاکہ کراچی کی گنتی صحیح کرانے کیلئے ہرحد تک جائیں گے،ایم کیوایم اپنے لیڈرڈرائی کلین کرارہی ہے لیکن کارکنوں کونہیں،انہوں نے ہمیشہ پروپیگنڈاکیاکہ پی ایس پی کے پاس ڈرائی کلین ہے،ہمارے پاس آیاہربندہ ڈرائی کلین ہے مگران کے رہنمابھی ڈرائی کلین ہورہے ہیں،ہم نے باربارکہااپنے گندوں کی لسٹ دےدو،آج تک نہیں دی ،10 جنوری کوپریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔