پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کیوی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر286 رنز بنالیے۔
دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک کیوی کپتان کین ولیمسن نے شاندار سنچری اسکورکی۔ وہ شاندار 112 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ہینری نکولس بھی 89 رنزکے ساتھ تیسرے روزکے کھیل میں اپنی بلے بازی کی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلیے موجود ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم نے 33، ٹام بلینڈل نے 16 اور روس ٹیلر نے 12 رنز اسکور کیے۔
کیویزکو 52 رنزکے مجموعے پر پہلی او پھر دوسری وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، ٹام لیتھم 33 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا شکار بنے۔
سولہ رنز پر کھیلتے ٹام بلنڈل کو فہیم اشرف نے چلتا کیا، نیوزی لینڈ کی 71 رنز پر تیسری وکٹ گری، تجربہ کار بیٹسمین روس ٹیلر بارہ رنز پر محمد عباس کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، اس کے بعد کپتان کین ولیمسن نے آ کر محاذ سنبھالا، ٹیسٹ کیرئر کی چوبیسویں سنچری مکمل کی۔
💯 The first centurion of 2021!
An incredible innings from Kane Williamson. He slammed four fours in an over to go from 78 to 94 🤯
24th Test hundred for the New Zealand skipper 🙌#NZvPAK pic.twitter.com/rvz9NFR0Ls
— ICC (@ICC) January 4, 2021
میچ کے پہلے روز پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے297 رنز بنائے تھے اوراس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے۔ گرین شرٹس کی جانب سے اظہرعلی نے 93، قائم مقام کپتان محمد رضوان نے 61 اور فہیم اشرف نے 48 رنزاسکورکیے تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلز جمیسن نے 5، ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو2 ٹیسٹ میچزکی سیریز میں پہلے ہی ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔