کراچی کے علاقے محمود آباد میں نالے کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل آپریشن کی زیر قیادت منظورکالونی سے کورنگی روڈ تک 5۔3 کلو میٹر پر محیط رقبہ کے اطراف سافٹ آپریشن کیا جارہا ہے جو 4 روز تک جاری رہے گا۔
اس موقع پر پولیس، رینجرزاورخواتین اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ آپریشن میں متوقع مزاحمت کے پیش نظر دو واٹر کینین اور چار اے پی سی بھی موجود ہیں۔ کارروائی میں واٹربورڈ ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام بھی شریک ہیں۔ نالے کے اطراف 57 گھروں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کو نوٹسز دیے گئے ہیں اورانہیں جزوی طورپر مسمار کیا جائیگا۔
ڈائریکٹرآپریشن انکروچمنٹ کے ایم سی نے کہا کہ سندھ حکومت کے منظور کردہ منصوبے کے تحت نالے کے درمیان آنے والی تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے ، نالے کی چوڑائی مختلف مقامات پر مختلف نوعیت کی ہے۔