افریقی ملک نائیجر میں مالی کی سرحد کے قریب داعش کے مبینہ دو حملوں میں 100 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
نائیجر کے وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ہفتے کو ملک کے مغربی حصے میں مالی کی سرحد کے قریب واقع دو دیہاتوں پر حملے کیے گئے۔
وزیراعظم نائیجر کے مطابق کومبانگو گاؤں پر حملے میں 70 اور زارومداریے گاؤں پر حملے میں 30 شہری ہلاک ہوئے۔
وزیراعظم نے حملے کے ذمہ داروں کے نام نہیں لیے تاہم نائیجر میں اس سے قبل القاعدہ اور داعش سے منسلک دہشت گرد حملے ہی ایسے کرتے رہے ہیں۔
دوسری جانب مقامی حکام کا کہنا ہےکہ حملہ آوروں کا تعلق مشتبہ طور پر شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے تھا جو سرحد پار پڑوسی ملک نائیجیریا سے آئے تھے۔