ملزم گھر کے دروازے پر دستک دے کر فوڈ سپلائی کے بہانے واردات کرتا تھا۔فائل فوٹو
ملزم گھر کے دروازے پر دستک دے کر فوڈ سپلائی کے بہانے واردات کرتا تھا۔فائل فوٹو

آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں لوٹ مار کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی۔آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن فوڈ سپلائی کی آڑ میں شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے ملزم کو فیروز آباد پولیس نے گرفتار کیا۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم سے فوڈ سپلائی کا یونیفارم، بیگ اور پستول برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم نے 21 واردتوں کا اعتراف بھی کیا۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتارملزم نے اعتراف کیا جب اس کے پاس فوڈ سپلائی کرنے کےلیے کسی شہری کی لوکیشن آتی ہے تو وہ اس شہری کے گھرکے قریب جا کر اسے موبائل فون پر کال کرتا ہے، اگر شہری اسے گھر میں بلا لے تواسے گھر میں اسلحے کے زور پر لوٹ لیتا ہے یا شہری گھر کے گیٹ پرآتا ہے تو اسے گیٹ پر لوٹتا ہے، وہ گزشتہ 10 ماہ سے نجی آن لائن فوڈ سپلائی چین کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

پولیس نے متاثرہ شہری سعید اللہ کی مدعیت میں گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2021/8 درج کر کے تفتیش انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردی۔