شہر میں ایمرجنسی میں 15 روزکی توسیع کردی گئی۔فائل فوٹو
شہر میں ایمرجنسی میں 15 روزکی توسیع کردی گئی۔فائل فوٹو

واشنگٹن۔ٹرمپ کے حامیوں کا پارلیمنٹ پرحملہ۔ 4 افراد ہلاک۔کرفیو نافذ

واشنگٹن۔امریکی پارلیمنٹ پرٹرمپ کے حامیوں کا دھاوا اورپولیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک جب کہ 52 کو گرفتارکیا گیا۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔

Curfew in Washington DC as Trump supporters storm Capitol - Times of India

غیرملکی میڈیا کے مطابق نائب امریکی صدر مائیک پینس کی سربراہی میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں جیت کی باقاعدہ تصدیق کے لیے کانگریس اورسینیٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا کہ ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی کے بعد نیلے پرچم اٹھائے ایک ہجوم نے کیپٹل ہل کے باہر رکاوٹیں توڑدیں اورعمارت کے اندرداخل ہوگئے۔ اس دوران ٹرمپ کا ایک حامی سینیٹ میں ڈائس پرچڑھ گیا اورٹرمپ کی جیت کا دعویٰ کیا۔

واقعے کے دوران سینیٹ اورایوان نمائندگان کا مشترکہ اجلاس کچھ وقت کے لیے معطل کیا گیا، تمام اراکین کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ارکان کانگریس کو باہر نکالنے کے دوران مظاہرین پر شیلنگ کی۔ پرتشدد مظاہرے کے دوران 4 افراد کی ہلاکت اور52 افراد کو گرفتارکرنے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ٹرمپ کے حامیوں کے حملے سے صورتحال کشیدہ ہو گئی اور ہنگامے شروع ہو گئے ، پولیس نے روکنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی اور مظاہرین کانگریس میں داخل ہو گئے ، جہاں چوری چکاری کے ساتھ ساتھ عمارت کو نقصان پہنچایا گیا جن کی تصاویر بھی اب سامنے آ گئی ہیں اور شناخت کرلی گئی ہے ۔

واشنگٹن اور دیگر ریاستوں میں نیشنل گارڈ کے دستے بلائے گئے ہیں، دارالحکومت میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ شہر میں ایمرجنسی میں 15 روزکی توسیع بھی کردی گئی ہے، واشگٹن ڈی سی انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ متعدد افراد شہر میں جتھوں کی صورت میں آئے تھے، جب کا مقصد یہاں تشدد اورانتشار پھیلانا تھا۔ انہوں نے پتھراؤ بھی کیا۔

President Trump releases video on protests in Washington D.C., Gov. Jim Justice provides statement | WVNS

واشنگٹن ڈی سی کے میئر میوریل باوزر نے ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پرُتشدد مظاہروں کے بعد 24 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اعلان کے مطابق میئر کی جانب سے مجازافراد کے علاوہ  کسی شخص کوکرفیو کے دوران نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرفیو کا اطلاق واشنگٹن کے ہرگلی، محلے، پارک اورعوامی مقامات  پر بھی ہوگا۔

Chaos in Washington DC as Trump supporters storm the Capitol – 2GB

واضح رہے کہ آج امریکی کانگریس صدارتی انتخابات میں دیے گئے الیکٹورل ووٹوں کی توثیق کررہی ہے۔ جس کے لیے کانگریس میں نائب صدر مائیک پینس کی صدارت میں اجلاس جاری ہے۔

Trump, Biden, Virginia leaders issue statements regarding violence in Washington, DC

Trudeau says Canadians 'deeply disturbed' by violence in Washington D.C. | CBC News