پاکستان میں ہفتہ اوراتوارکی درمیانی شب 12 بجے کے قریب ہونے والے ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں پورا ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے وہیں سوشل میڈیا پر پھوٹنے والے شگوفوں کی روشنی نے دکھوں کی ماری اس قوم کوتفریح کا موقع فراہم کردیا ہے۔
پاکستان میں پاور بریک آؤٹ بجلی کے ترسیلی نظام میں فریکوینسی اچانک 50سے صفر پرآنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ پورے ملک میں بجلی غائب ہونے پر پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر طرح طرح کی میمز شیئر کرنا شروع کردی ہیں جس سے یہ انتہائی سنجیدہ صورتحال بھی دلچسپ ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر پاک بھارت جنگ کی اوفواہ بھی پھیلی اور مارشل لا بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پاک بھارت جنگ کی افواہ اس وقت پھیلی جب ایک ٹویئٹر صارف نے پاکستان ایئر فورس کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا۔
Power breakdown in entire Pakistan!
Pakistan Air force be on red alert!Guys, be ready…!
— Zaid Hamid (@ZaidZamanHamid) January 9, 2021
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ ٹوئٹس کیے گئے جن سے یہ تاث گیا کہ قوم نے بریک ڈاؤن کو مذاق میں ڈال دیا ہے۔ زید حامد اور شہباز گل کی نوک جھونک بھی قابل ذکر رہی اور زید حامد اپنے ٹوئٹ کے بعد صارفین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ سوشل میڈیا پر زید حامد، مارشل لا اور لوڈشیڈنگ بھی ٹرینڈبنے رہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’’ میاں صاحب نے اپنے دور میں بنائی جانے والی بجلی واپس نکال لی ہے۔
محمد عمیرکے مطابق نیٹ چلتا رہے اور موبائل بند ہوں تو قوم بریک ڈاؤن کا وقت بھی جگتوں میں بخوشی گزارلے گی۔ پاکستانیوں کی جانب سے جس حساب سے میمز شیئرکی جارہی ہیں اسے دیکھ کر محمد عمیر کی بات حرف بحرف سچ نظرآتی ہے۔
اپنی ایک اورپوسٹ میں محمد عمیر نے دعویٰ کیا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو بریک ڈاؤن کے بعد اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ حسن علی وکٹ لینے پرجس انداز میں جشن مناتے ہیں اسے جنریٹر اسٹائل کہا جاتا ہے اور ممکنہ طورپرانہیں جنریٹر چلانے کیلیے ہی طلب کیا گیا ہوگا۔
بلیک آؤٹ کے حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ’’ عمران خان نے سب کی ایک ساتھ بجلی بند کرکے امیر اورغریب کا فرق مٹا دیا: یوتھیا لاجک ‘‘۔
معصوم کاشف نامی صارف نے لکھا کہ ’’ہمارے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ بجلی کا بریک ڈاؤن ہمیں کالم لکھنے سے روکنے کیلیے کیا گیا ہے تاکہ اندھیرے میں ہمیں کچھ نظر نہ آئے، ہم کالم نہ لکھ سکے اور انقلاب نہ آئے یہ حکومت مکمل ناکام ہے سلیم لفافی، حامد غدار میر، سرکاری حاجن عاصمہ شیرازی کا مشترکہ بیان‘‘۔
معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ ’’میں تو لفافوں کو دیکھ رہا ہوں۔کہ کیسے اندھیرا ہوتے ہی ان کے اندرکے جذبات ، خواہشات اوراحساسات باہر آئے۔ ان کی بھی کیا زندگی ہے ہر وقت برے وقت کی خواہش کرتے ہیں۔ انشاللہ نا مُراد ہی رہیں گے۔‘‘۔
ایک صارف نے بلاول بھٹو کی تصویرکے ساتھ لکھا کہ اندرون سندھ میں بجلی کا بریک ڈاؤن نہیں ہوا کیونکہ ہم نے وہاں کبھی بجلی دی ہی نہیں۔بن یوسف نامی صارف نے لکھا کہ یہ دنیا کا آٹھواں عجوبہ ہو گیا کہ روشنیوں کا شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔
https://twitter.com/AbuBakarYousuf6/status/1348085115814105091?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1348085115814105091%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fpublish.twitter.com%2F%3Fquery%3Dhttps3A2F2Ftwitter.com2FAbuBakarYousuf62Fstatus2F1348085115814105091widget%3DTweet
جبکہ ایک صارف نے عمران خان کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا کہ گھبرانا نہیں اورساتھ ہی اس نے لکھا کہ ایٹم بم چارجنگ پر لگایا ہے جس کی وجہ سے بجلی گئی ہے۔
#zaidhamid pic.twitter.com/Fuimm123Sc
— Awais Naeem (@Awais9215) January 10, 2021
ایک صارف نے لکھا کہ شہبازگل نے ٹوئٹ کیا ہے کہ پریشان نہ ہوں، دھند کی وجہ سے بجلی کوسفر کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے مشیرشہباز گل نے ایسی ہی ایک ٹویٹ پر تبصرہ کیا تو لکھا ’آپ تو ہر وقت فلم بنے رہتے ہیں‘۔