مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا
مونس علوی نے کے الیکٹرک کو وفاق کی جانب سے مزید بجلی دینے پر وفاقی وزیر، وزیراعظم اور گورنرسندھ کے اقدامات پراظہار تشکر کیا

بجلی بحران سے کراچی میں پانی کے بحران کا خدشہ

پاکستان میں پاور بریک ڈاؤن کو12 سے زائد گھنٹے ہوگئے ہیں اوربجلی کی فراہمی تاحال مکمل بحال نہیں ہوسکی۔

کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاؤن کے باعث تمام واٹر پمپنگ بند ہوگئے۔ ٹھٹھہ پمپ بند ہونے سے کراچی کو 3کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے 70 فیصد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔گزشتہ رات سے اب تک 150 فیڈرزکو بحال کیا جا چکا ہے اور جن علاقوں میں بجلی نہیں وہاں امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

کے الیکٹرک کے مطابق ترسیلی نظام بشمول تمام گرڈزپر بجلی کی بحالی عمل میں لائی جاچکی ہے اور فیڈرزکی بحالی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔