سابق کپتان اظہرعلی کی اے سے بی کٹیگیری میں تنزلی۔ سابق کپتان سرفراز احمد بی سے سی کٹیگیری میں آگئے۔ فائل فوٹو
سابق کپتان اظہرعلی کی اے سے بی کٹیگیری میں تنزلی۔ سابق کپتان سرفراز احمد بی سے سی کٹیگیری میں آگئے۔ فائل فوٹو

مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹائے جانے سے متعلق خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کئی صداقت نہیں۔ ترجمان پی سی بی نے کہا کہ مصباح الحق کل کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوں گے جس کے بعد کرکٹ کمیٹی اپنی سفارشات بورڈ کو دے گی۔

واضح رہے کہ درہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹی 20 اور ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کو عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ بورڈ نے غیر ملکی کوچ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے گرانٹ فلاور اور گیری کرسٹن امیدوار ہیں تاہم اب بورڈ ترجمان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔