امریکامیں 70 سال بعد پہلی بارخاتون کو سزائے موت دیدی گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی عدالت کے حکم پر 70 سال میں پہلی بار خاتون کو سزائے موت دیدی گئی،لیزامونٹگمری پہلی خاتون ہیں جنہیں 1963 کے بعد سزائے موت دی گئی۔
انہیں 12 جنوری کو انڈیانا میں مہلک انجیکشن لگا کر موت کی نیند سلا دیا گیا،امریکی خاتون کو سزائے موت 23 سالہ حاملہ خاتون کے قتل کیس میں دی گئی ،صدرٹرمپ نے 17 سال بعد دسزائے موت اپنے دور میں بحال کی تھی۔
امریکی محکمہ انصاف کے ایک پریس ریلیزکے مطابق دسمبر 2004 میں مونٹگمری نے گھرکے اندر داخل ہو کر بابی جواسٹینٹ جو آٹھ ماہ کی حاملہ تھی ،پرحملہ کیا اورگلا دبا کرموت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
واضع رہے کہ جولائی میں امریکہ میں وفاقی سزائے موت کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے چھ افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔۔