ملزمان عادی مجرم، چوری شدہ موٹر سائیکلیں کھول کر پارٹس اپنے خریداروں کو فروخت کرتے ہیں، پولیس
ملزمان عادی مجرم، چوری شدہ موٹر سائیکلیں کھول کر پارٹس اپنے خریداروں کو فروخت کرتے ہیں، پولیس

اے وی ایل سی نے مزید 10 موٹرسائیکل لفٹر دھرلیے

پولیس کے مطابق اے وی ایل سی کیماڑی، ملیرو جمشید ڈویژن نے کارروا ئی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 10 ملزمان کو گرفتارکر کے کراچی کے مختلف علاقوں سے سرقہ شدہ5 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو کہ چوری کی موٹر سائیکلیں کھول کر پارٹس کی صورت میں اپنے خریداروں کو فروخت کرتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انور علی ولد روشن علی پہلے بھی اے وی ایل سی میں گرفتار ہو چکا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ موجود ہے۔ دیگر تمام ملزمان اے وی ایل سی میں پہلی مرتبہ گرفتار ہوئے ہیں اور ملزمان کا کوئی سابقہ ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
گرفتار ملزمان میں مدثر ولد وکیل ، لاریب ولد ارشد محمود، ایان عرف اویس ولدجواد ، نسیم عرف نسو میکنک ولد مولا بخش ، تنویر ولد معشوق ، بوستان عرف کالو ولدسلامت علی ، تنویر دایو ولدعبدالحمید ، انور علی ولدروشن علی ، شاہ زیب ولد مہتاب ، وقار ولدلعل بیگ شامل ہیں۔