جماعت اسلامی کراچی کی تحریک حقوق کراچی مہم نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جماعت اسلامی کراچی نےآج سے شہر میں دھرنے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ادارہ نورحق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اورایم کیو ایم کراچی دشمنی کا ثبوت دے رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی کراچی کے مطابق آج شارع فیصل نرسری اسٹاپ پر دھرنا ہوگا، 16 جنوری کو فائیو اسٹار چورنگی،17جنوری کو راشدمنہاس روڈ،23 جنوری کو کریم آباد جبکہ 28 جنوری کو شہرکے پچاس کے قریب مقامات پر دھرنے دیے جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ پی ایس پی کے لوگ چائنہ کٹنگ میں ملوث رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کراچی کو صوبے کا حصہ ہی نہیں سمجھتی اور نہ ملازمتیں دی جارہی ہیں، ادارے بھی ٹھیک نہیں کیے جارہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے اسے درست گنا جائے، ان کاُکہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کراچی کے لئے گیارہ سو ارب پیکج کا اعلان کیا جس کا کراچی کے شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں۔