اہالیانِ کراچی پی ایس پی کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔فائل فوٹو
اہالیانِ کراچی پی ایس پی کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔فائل فوٹو

پاک سرزمین پارٹی کی بوگس مردم شماری کیخلاف ریلی

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی جانب سے کراچی میں متنازع مردم شماری کے خلاف آج ریلی نکالی جا رہی ہے۔

اک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی جانب سے کراچی شہر میں غلط مردم شماری کے خلاف عوامی ردِعمل کا مظاہرہ کرنے کیلیے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے جو کراچی پریس کلب پہنچے گی جہاں مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اورصدرانیس قائم خانی نے ریلی کے مقام شارع فیصل پر نرسری بس اسٹاپ کا دورہ کیا اورانتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی سب کا ہے،آپ سب کراچی کے بنیں،اہالیانِ کراچی پی ایس پی کی احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کریں۔

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی )کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی نے کہاہے کہ ایم کیو ایم نے دو وزارتوں کی خاطر کراچی کاسودا کردیا،کراچی والوں کے حقوق تلف نہیں ہونے دیں گے ،وزیراعظم کراچی کی دوبارہ مردم شماری کیلیے احکامات دیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے کہاکہ ریلی کراچی والوں کیلیے نکالی جا رہی ہے ،متنازع مردم شماری پر سیاست نہیں کرنی چاہیے،کرچی والوں کودعوت دیتا ہے احتجاج میں شریک ہوں ۔