احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

اغو اکے بعد ملزم نے بچے کے قتل کا اعتراف کرلیا

کراچی کے علاقے سعید آباد سے اغو اکے بعد قتل ہونےوالے 12 سالہ شاہد کے قاتل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق 12 سالہ مغوی بچے کوگلا دبا کرقتل کرنے کے مقدمے میں اے وی سی سی پولیس نے تین ملزمان کوعدالت میں پیش کیا،بچے کے اغوا میں ملزم شمشیرعلی مرزا،سلمان اورعبدالستار شامل ہیں۔

شمشیرعلی مرزا نے فاضل جج کے سامنے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کااعتراف کرلیا،مرکزی ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 164 کابیان قلمبندکرادیا۔

ملزم شمشیرعلی نے کہاکہ 6 جنوری کو 12 سالہ شاہد علی سعیدآباد سے اغواکیا،شاہد کے اغوا کے بعد70 لاکھ روپے تاوان طلب کیا،بچے شاہد علی نے مجھے پہچان لیاتھا ،شناخت ہونے کے ڈر سے قتل کردیا۔