ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔فائل فوٹو
ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔فائل فوٹو

گیس پریشر میں کمی کے باعث ہزاروں چولہے ٹھنڈے۔صارفین پریشان

شہر قائد میں کئی ماہ سے گیس پریشرمیں کمی اورمختلف علاقوں میں عدم فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں موسم نے ایک بار پھر اپنا رویہ تبدیل کرلیا ہے اور شہر دو روز کے دوران درجہ حرارت نیچے آگیا ہے، ایسے میں شہر کے کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ کئی علاقوں میں علی الصبح گیس کی فراہمی بند ہوئی، جس کے باعث ناشتے کی تیاری اور کھانا پکانے میں شدید دشواری پیش آئی۔

گیس پریشرمیں کمی کے باعث ناظم آباد، ایف بی ایریا ،نارتھ کراچی ،ملیر،لانڈھی ،کورنگی، مہران ٹائون، صفورا ،گلستان جوہر ،شاہ فیصل ،گلشن اقبال کےعلاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، ابھی تک ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مہران ٹائون سیکٹر6 ایف میں راشی گیس حکام نے نئے سال سے پورے علاقے کی گیس بند کر رکھی ہے،علاقہ مکینوں نے شکایات بھی کیں،گیس بل بھی دکھائے لیکن طفل تسلیوں کا راگ سنانے کےعلاوہ عملی طورپرکچھ نہیں کیا۔