دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات چند ماہ قبل ہی قائم ہوئے تھے۔فائل فوٹو
دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات چند ماہ قبل ہی قائم ہوئے تھے۔فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نےاسرائیل کو زوردار جھٹکا دیدیا

متحدہ عرب امارات نے کورونا کی وجہ سے اسرائیل سے طے پانے والے ویزا فری معاہدے کو معطل کردیااور یکم جولائی تک فیصلہ نافذالعمل رہے گا،اس پراسرائیل کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس معطلی کی وجہ سے امارات جانیوالے اسرائیلی شہریوں کو ویزا حاصل کرنا ہوگا۔

خلیج ٹائمزکے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے بھی اسرائیل جانیوالے اماراتی شہریوں کیلیے سفرکی ضروریات کے بارے میں آگاہ کیا ہے اوراسرائیل کو اس کیٹگری سے نکال دیا ہے جس میں لکھا تھا کہ ’ویزہ کی ضرورت نہیں‘، امارات کا مزید کہنا ہے کہ یکم جولائی تک صورتحال کو دیکھا جائے گا جس کے بعد ویزا فری معاہدے پر دوبارہ عملدرآمد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

یادرہے کہ اسرائیل میں تیسرا لاک ڈاﺅن جاری ہے اورکورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاﺅن کو 21جنوری تک بڑھانے پرغورکیا جارہاہے ۔ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کیساتھ ویزا فری معاہدے کی گزشتہ ہفتوں توثیق کی تھی اور اس پر تیس دن کے اندر عمل درآمد ہونا تھا۔