فخر ہے میں پہلا امریکی صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، نئی خلائی فورس بنائی، فوج کی تشکیلِ نو کی، اسٹاک مارکیٹ بلندی کی سطح پر ہے، سب سے زیادہ ٹیکسوں میں کمی کی، آخری بیان
فخر ہے میں پہلا امریکی صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، نئی خلائی فورس بنائی، فوج کی تشکیلِ نو کی، اسٹاک مارکیٹ بلندی کی سطح پر ہے، سب سے زیادہ ٹیکسوں میں کمی کی، آخری بیان

پہلا صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی۔ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے اپنا الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس تحریک کی شروعات میں نے بطور صدر کی ، وہ صرف آغاز ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں سے بحیثیت امریکی صدر اپنا الوداعی خطاب بذریعہ یوٹیوب کیا۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فخر ہے کہ میں دہائیوں میں وہ پہلا صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگیں شروع نہیں کیں،ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ میں نے اپنے دورِ صدارت میں مشکل اور سخت ترین لڑائیوں کا انتخاب کیا اورآپ نے مجھے اسی لیے منتخب کیا تھا۔

امریکی صدر نے الوداعی خطاب میں یہ بھی کہا ہے کہ اب ملک کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہماری قومی عظمت سے اعتماد کے ضیاع کا ہے۔ٹرمپ نے اپنی تقریر میں خود کو ’ باہر ‘ کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ” صدارت کا انتخاب جیتنے والا واحد باہر کا شخص ہوں ۔“ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ” ہماری انتظامیہ نے گھر میں امریکی طاقت اور بیرون ملک امریکی قیادت کو بحال کیا ۔“

ان کا کہناتھا کہ ٹرمپ نے کپیٹل ہل میں ہونے والے حملے کا بھی اپنی تقریر میں لمبا چوڑا ذکر کیا لیکن اس حملے میں اپنے کردارکی مکمل طورپر نفی کی۔ان کا کہناتھا کہ کیپٹل ہل پر حملے کے باعث تمام امریکی خوفزدہ ہیں ، سیاسی تشدد ہر کسی پر حملہ ہے جسے ہم امریکن سمجھے ہیں ، اسے کبھی بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا ، اس لیے پہلے سے بھی زیادہ اپنے اپنے اقدار کے گرد متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر میں متعدد بار اس چیز کا اعتراف کیا کہ وہ آج شام نئی انتظامیہ کو اختیار منتقل کرنے جارہے ہیں ۔“ ہم دعا کرتے ہیں کہ نئی آنے والی انتظامیہ امریکیوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائے اور وہ کامیاب ہوں ۔