فائدہ اٹھانے والوں مٰن ” لل وین“ ، کوڈیک بلیک ، ایلیٹ بروڈی اورکل پٹرک شامل ہیں ۔فائل فوٹو
فائدہ اٹھانے والوں مٰن ” لل وین“ ، کوڈیک بلیک ، ایلیٹ بروڈی اورکل پٹرک شامل ہیں ۔فائل فوٹو

ٹرمپ جاتے جاتے کو73 افراد عام معافی دے گئے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بطورامریکی صدر اپنے آخری فیصلے میں سابق سینئر مشیر سٹیو بینن سمیت 143 افراد کو عام معافی اور سزاﺅں میں کمی سے نوازدیا ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے سابق سینئر مشیر سٹیو بینن سمیت 73 افراد کیلیے صدارتی معافی کے دستاویز پر دستخط کر دیے ہیں جبکہ دیگر70 افراد کی سزاﺅں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

بین کو اس وقت وفاقی کیس کا سامنا تھا جس کا آغازاگست میں اس وقت ہوا جب نیویارک کے وفاقی پراسیکیوٹر نے ان سمیت تین افراد پر ٹرمپ کی سرحدی دیوار کو سپورٹ کرنے کیلیے چندہ دینے والوں کو ایک ملین ڈالر سے زائد کا دھوکہ دینے کے الزامات کے تحت کارروائی کا آغاز کیا ۔

ان پرالزام تھا کہ دیوارکی تعمیر کیلیے اکھٹے کیے گئے چندے سے بھاری رقوم کو انہوں نے ذاتی اخراجات کیلیے استعمال کیا ، انہیں اس وقت پوسٹل انسپکشن سروس کے اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کیا گیا جب وہ چینی ارب پتی شخصیت کی یاٹ پر سوار تھے ۔جن افراد کیلیے صدارتی معافی کا اعلان کیا گیا ہے ان میں ” لل وین“ ، کوڈیک بلیک ، ایلیٹ بروڈی اورکل پٹرک شامل ہیں ۔