فخر ہے میں پہلا امریکی صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، نئی خلائی فورس بنائی، فوج کی تشکیلِ نو کی، اسٹاک مارکیٹ بلندی کی سطح پر ہے، سب سے زیادہ ٹیکسوں میں کمی کی، آخری بیان
فخر ہے میں پہلا امریکی صدر ہوں جس نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی، نئی خلائی فورس بنائی، فوج کی تشکیلِ نو کی، اسٹاک مارکیٹ بلندی کی سطح پر ہے، سب سے زیادہ ٹیکسوں میں کمی کی، آخری بیان

الوداع ٹرمپ‘ سابق امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس چھوڑ دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے روانہ ہوگئے، امریکا کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دور صدارت اختتام کو پہنچ گیا۔
نئے امریکی صدرجوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ دیر پہلے ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈاروانہ ہوگئے، صدر ٹرمپ نےجو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے سے پہلے ہی انکار کردیا تھا۔
جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری پر تعینات ہزاروں میں سے 12 اہلکاروں کو اچانک ہٹالیا گیا
وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے پہلے ٹرمپ نے بطور صدر اپنا آخری خطاب یوٹیوب پرجاری کیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے عہدےکی مدت ختم ہونےکےآخری لمحات میں 143 افراد کو خصوصی معافی دی، میلانیا ٹرمپ نے بھی وائٹ ہاؤس انتظامیہ کو شکریہ کا نوٹ لکھ کر دیا۔
ٹرمپ نے اپنے آخری بیان میں کہا کہ انہیں فخر ہے وہ دہائیوں میں پہلے امریکی صدر ہیں جس نے کوئی نئی جنگ شروع نہیں کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی امریکی حکومت کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے نئی خلائی فورس بنائی ،ہم نے امریکی فوج کی تشکیلِ نو کی، اسٹاک مارکیٹ بلندی کی سطح پر ہے،ہمارےدورمیں اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنےمیں آیا، ہم نے امریکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکسوں میں کمی کی، کورونا کی وبا نہ ہوتی تو امریکی معیشت میں تاریخی نمو ہوتی، ہمارے دور میں کورونا ویکسین کی اتنی جلدی فراہمی منفردکارنامہ ہے، بہت سےمسائل کا سامنا رہا لیکن ہم نے وہ رکاوٹیں کامیابی سے پار کیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں جو کچھ کیا بہت اچھا کیا، آپ سب اپنا خیال رکھیے، بہت جلد کسی اور روپ میں آپ سے ملاقات ہوگی۔