زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

بھینس کالونی میں پراسرار دھماکہ۔نوجوان زخمی

شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی میں پراسرار دھماکہ ہوا ہے۔

نجی ٹی وی نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھینس کالونی کی کچرا کنڈی نمبر آٹھ میں ایک پراسرار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔

زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔