شہر کراچی میں خوف علامت سمجھا جانے والا وائٹ کرولا گینگ کے بعد ہنڈا سوک گینگ سرگرم ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی شاہراہ فیصل کی سربراہی میں شاہراہ فیصل اور گلستانِ جوہر پولیس کی مشترکہ کارروائی شاہراہ فیصل پولیس نے ہنڈا سوک گینگ کا قصہ تمام کردیاوائٹ ہنڈا سوک گینگ شہر کراچی کے مختلف علاقے گلستانِ جوہر ۔ ناظم آباد, ڈیفنس, درخشاں, طارق روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے گلستانِ جوہر بلاک 11 راڈو ہل ویو کے قریب بنگلے میں ڈکیتی کی واردات کو ناکام۔بنادیا پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ سات رکنی ڈکیت گروہ ایک بنگلے میں واردات کررہے ہیں شاہراہ فیصل اور گلستانِ جوہر پولیس نے فوری کارروائی کی پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی وائٹ ہنڈا سوک گینگ نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں وسیم عرف کمانڈو دوسرا جاوید شفیق تیسرا امین شامل ہیں ملزمان کے دیگر چار ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئےپولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک ہنڈا سوکںکارAFP-978 ایک کلاشنکوف ایک نائن ایم ایم۔ٹی ٹی پستول اور ایک۔بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول سمیت لیپ ٹاپ ۔ طلائی زیورات ۔ نقد رقم ۔ کیمرے اور موبائل فونز برآمد کرلیا ایس ایچ او شاہراہ فیصل افتخار آرائیں کے مطابق گرفتار ملزمان ماضی میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں وائٹ ہنڈا سوک گینگ دس رکنی گروہ پر مشتمل ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ملزمان واردات کے دوران دو ہنڈا سوک کاریں اور دو موٹرسائیکلوں کا استعمال کرتے ہیں گرفتار ملزمان کے گروہ نے 12 جنوری 2021 کو گلستانِ جوہر بلاک ٹو میں بھی واردات کرنے کا اعتراف کیا گلستانِ جوہر میں درج ایف آئی آر نمبر 44/2021 کے۔مدعی مقدمہ نے ملزمان کو۔شناخت کرلیا شاہراہ فیصل پولیس نے بہترین حکمت عملی کے ساتھ وائٹ ہنڈا سوک۔گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خکاف ایف آئی آر نمبر 57/2021 بجرم دفعہ 395/34 اور ایف آئی آر نمبر 58/2021 بجرم دفعہ 23(1)Aاور ایف آئی آر نمبر 59/2021 بجرم دفعہ 23(1)A اور ایف آئی آر نمبر 60/2021 بجرم دفعہ 23(1)Aکے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی۔گرفتاری کےلئے خصوصی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے