اوپنر عابد علی ڈسٹ بن لیکر آئے اورکھلاڑیوں نے اس میں خالی بوتلیں اور کچرا ڈال کر گراؤنڈ کو دوبارہ صاف کیا۔
اوپنر عابد علی ڈسٹ بن لیکر آئے اورکھلاڑیوں نے اس میں خالی بوتلیں اور کچرا ڈال کر گراؤنڈ کو دوبارہ صاف کیا۔

اوپنرعابدعلی نےکوڑادان میں کچراجمع کرکےیہ ثابت کیاکہ صفائی نصف ایمان ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کے بعد صفائی کی، اوپنر عابد علی نے کوڑا دان میں کچرا جمع کرکے یہ ثابت کیا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریزکی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کررہی ہے، دوران ٹریننگ کھلاڑیوں کی پانی اور مشروبات کی خالی بوتلیں گراؤنڈ میں پڑی رہتی ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے دن بھی بھرپور ٹریننگ کی.

آج پریکٹس کے بعد اوپنر عابد علی ڈسٹ بن لیکر آئے اورکھلاڑیوں نے اس میں خالی بوتلیں اور کچرا ڈال کر گراؤنڈ کو دوبارہ صاف کیا۔

اس کے بعد عابد علی وہ کوڑا دان خود گراؤنڈ سے باہر لےکر گئے اور گراؤنڈ کو صاف رکھنے کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی۔