گرفتارافراد میں 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔فائل فوٹو
گرفتارافراد میں 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔فائل فوٹو

بھارتی دارالحکومت پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

نئی دہلی کے خان مارکیٹ کا میٹرو اسٹیشن بھارتی یوم جمہوریہ سے صرف دو دن قبل پاکستان زندہ باد کےنعروں سے گونج اٹھا، چند نوجوان موٹر سائیکلوں پرآئے اورپاکستان کے حق میں نعرے لگا کر چلے گئے جس کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی اور6 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد میں 3 لڑکیاں بھی شامل ہیں اوران تمام لوگوں کے گھر والوں سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔