مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نوازکاکہناہے کہ جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید منتخب حکومت کے خلاف سازش کا حصہ تھے، بہتر ہے وہ کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلیں، یہ براڈ شیٹ نہیں فراڈ شیٹ ہے، پی ڈی ایم میں دراڑیں ڈالنے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہوسکتی، حکومت کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے۔
مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کھوکھربرادران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان ن لیگ کے بجائے اپنی پارٹی پرتوجہ دیں،نوازشریف کاساتھ نہ چھوڑنے والوں کوانتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ لینے کوتیارنہیں ہوگا،ن لیگ آج بھی پوری آب وتاب کےساتھ کھڑی ہے،حکومت اپنی حرکتوں کی وجہ سے 5 سال پورے نہیں کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑاقبضہ مافیاموجودہ حکومت ہے،وزیراعظم ہاؤس اورپاکستان پرقبضہ کرنے والے سب سے بڑے مافیاہیں،کھوکھربرادران کےساتھ زیادتی کی گئی، کھوکھر برادران کے گھروں پرآدھی رات کودھاوابولاگیا،عمران خان کھوکھرپیلس کیخلاف آپریشن کومانیٹرکرتے رہے،کھوکھربرادران کے حق میں عدالت کافیصلہ آگیا۔
انہوں نے کہاکہ ہم 4 سال سے ظلم برداشت کرتے آرہے ہیں،یہ ن لیگ کے بجائے اپنی پارٹی پرتوجہ دیں،نوازشریف کاساتھ نہ چھوڑنے والوں کوانتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،آئندہ الیکشن میں کوئی بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ لینے کوتیارنہیں ہوگا،ن لیگ آج بھی پوری آب وتاب کےساتھ کھڑی ہے۔
مریم نواز نے کہاکہ پی ٹی آئی ون مین شوپارٹی ہے،حکومت نے تمام ہتھکنڈے آزمالیے،انہیں کچھ نہیں ملا،پی ڈی ایم میں ہرجماعت کااپنامنشوراورایجنڈاہے،پی ڈی ایم ایک اتحادہے،حکومت کی امیددم توڑتی نظرآتی ہے،حکومت کی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں،الیکشن میں ڈاکہ ڈالنے والوں سے بڑاقبضہ مافیاکون ہوگا؟،ایک دن توآئےگاجب دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوگا۔
نہوں نے کہاکہ جسٹس(ر)عظمت سعیدکوکون نہیں جانتا،جسٹس(ر)عظمت سعیدنے ذاتی طورپرملوث ہوکرجے آئی ٹی بنوائی،جے آئی ٹی کے بانیوں میں جسٹس(ر)عظمت سعیدکانام ہے،جسٹس(ر)عظمت سعیدنے ذاتی طورپرواٹس ایپ کالزکیں۔
لیگی رہنما نے کہاکہ نوازشریف کوبدنام کرنے کیلیے نیا اسکینڈل لانے کی کوشش کی گئی،یہ براڈشیٹ نہیں،فراڈشیٹ ہے،تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ڈی ایم اجلاس میں بات ہوگی، بلاول بھٹوپی ڈی ایم اجلاس میں اپنی تجویزرکھیں،ان کاکہناتھا کہ میری ہمدردیاں بیورو کریسی کےساتھ ہیں،لانگ مارچ پراتفاق رائے ہے،حکومت اپنی حرکتوں کی وجہ سے 5 سال پورے نہیں کرےگی۔