کراچی (نمائندہ خصوصی )ڈیفنس پولیس نے انٹیلیجنس بیس کاروائی کرتے ہوئے ڈیفنس فیز 7 ایکسٹینشن سے2 اسٹریٹ کرمنلز و موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرلیا ۔اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفینس محمد علی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے دو عدد پسٹل چار عدد چھینے گئے موبائل فونز ڈیفینس سے چوری کی گی موٹر سائیکل نمبر KMZ 2090 میکر یونین اسٹار 70 ماڈل 2019 جس کا مقدمہ ڈیفینس تھانے میں درج ہے برآمد کر لی گئی ہے ۔ڈیفنس پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان عادی جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی متعدد بار جیل جا چکے ہیں۔گرفتار ملزمان میں اللہ دتہ ولد خدا بخش اور ماجد ولد رحیم بخش شامل ہیں۔گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 81/2021 بجرم دفعہ (23) (1) A اسلحہ ایکٹ اور مقدمہ نمبر 82/2012 کے تحت ڈیفینس میں درج کیا گیا۔ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔گرفتارملزم ماجد ولد رحیم بخش کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں درج ہونے والے مقدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔ مقدمہ الزام نمبر385/2009 بجرم دفعہ457/380 ت پ (عوامیKIA)،574/2010 بجرم دفعہ 392/34ت پ (تھانہ عوامی کالونی )،112/2019 بجرم دفعہ 23 (1) A اسلحہ ایکٹ تھانہ لانڈہی،اور 357/2019 بجرم دفعہ392/34 ت پ (عوامی KIA)جبکہ ملزم اللہ دتہ ولد خدا یارکے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں نصف درجن سے ذائد درج مقدمات کی تفصیلات درج ذیل ہے مقدمہ الزام نمبر54/2020 بجرم دفعہ392/34 ت پ عوامی کالونی،148/2020 بجرم دفعہ 23 (1) A اسلحہ ایکٹ تھانہKIA۔