مرحوم پولیس اہلکار کی بیوہ نے آئی جی سندھ سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کرجانے والے اس کے شوہر گریجویٹی فنڈ اور پینشن کا اجرا یقینی بنایا جائے۔
پولیس اہلکار عادل مرحوم کی بیوہ ناھید کو اپنے شوھر کے روڈ ایکسڈینٹ میں انتقال کے بعد گریجویٹی فنڈ اور پینشن تاحال نہ مل سکی ہے۔
پولیس اہلکار عادل کا ایکسڈینٹ 30 مارچ 2020 کو ہوا تھا، پولیس اہلکار کی بیوہ پولیس کے مختلف دفاتر کے مسلسل چکر کاٹ کاٹ کر تھک چکی ہے۔
مرحوم پولیس اہلکار کے ناہید سے پانچ بچے ہیں، آمدنی کے دیگر ذرائع نہ ہونے کے باعث گزر اوقات مشکل ہوگئی ہے۔
اہلکار کی بیوہ کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس کے کلرکوں نے پولیس اہلکاروں کی بیواؤں اور فیملی کو ناجائز پریشان کررکھا ہے۔
کلرک حضرات اسے بھی آئے دن کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر ٹال دیتے ہیں۔
مرحوم پولیس اہلکار کی بیوہ کی فریاد سندھ پولیس کی دیانتداری پر سوالیہ نشان ہے کہ سندھ پولیس کے ایماندار افسر دفاتر میں کرپٹ کلرکوں کے خلاف کوئی ایکشن لینگے یا حسب معمول شہدا / مرحومین کی فیملیاں اس طرح ذلیل و خوار ہوتی رہیں گی؟