تشدد کو جنم دینے کے اقدامات سے گریز کیا جائے۔فائل فوٹو
تشدد کو جنم دینے کے اقدامات سے گریز کیا جائے۔فائل فوٹو

ایران کو امریکا کیخلاف بڑی کامیابی مل گئی

عالمی عدالت انصاف میں ایران کو امریکا کیخلاف بڑی کامیابی مل گئی ،عدالت نے واشنگٹن کیخلاف تہران کی درخواست کو قابل سماعت قراردیدیا،عدالت نے کیس دائرہ اختیار سے باہر ہونے سے متعلق امریکا کی اپیل مسترد کردی۔

عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ امریکی اقدام سے ایران کی معیشت کو نقصان پہنچا، 15 ججز نے مشترکہ فیصلہ تحریر کیا، ایک جج نے اختلاف کیا۔ایران کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے سے امریکا کے نکلنے کے بعد سے عائد پابندیوں کو عدالت ختم کردے۔

ادھرامریکی چینل کودیے گئے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کی تیاری کے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔