سنگا پور میں ’ون چیمپیئن شپ مکسڈ مارشل آرٹس کے مقابلے جاری ہیں۔
اس پاک بھارت ایم ایم اے فائٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ شروع ہی سے چھائے رہے۔ احمد "ولورین ” مجتبیٰ نے راہول "کیریلا کرشر” راجو کو 56 سیکنڈز میں ہی ناک آؤٹ کردیا۔
سنگاپور میں رہنے والے انڈین فائٹر کی پاکستانی فائٹر کے سامنے ایک نہ چلی اوروہ ایک مکا کھاکر نیچے گر پڑے جس کے بعد ریفری نے فائٹ روکنے کا اعلان کیا اور یوں ایک منٹ سے بھی کم وقت میں احمد مجبتیٰ نے فائٹ اپنے نام کرلی۔