کیل مائرز210رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔فوٹو سوشل میڈیا
کیل مائرز210رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔فوٹو سوشل میڈیا

چٹاگانگ ٹیسٹ۔ویسٹ انڈیزکی تاریخی کامیابی

ویسٹ انڈیزنے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں پہاڑ جیسے ٹارگٹ کوسرکرتے ہوئے دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیدی۔

چٹاگانگ کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیزنے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 395رنزکا  پہاڑ جیسا ہدف ڈیبیو کرنے والے بلے بازکیل مائرزکی ڈبل سنچری کی بدولت حاصل کرلیا،وہ210رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ نکرما بونر نے 86 رنز کی اننگز کھیل کر مئیرز کا خوب ساتھ دیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن نے چار وکٹیں لیں جبکہ تیج السلام نے 2 اور نعیم الحسن نے ایک وکٹ لی۔

قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز میں 430 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز 223 رنز 8 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 259 رنز پر آل آئوٹ ہوئی تھی اور اس طرح انہیں جیت کے لیے 398 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے 7 وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرکے بنگلہ دیش کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔