کراچی میں ایف ٹی سی پل کے قریب دو بھائیوں کے قتل میں مقتول ساجد کا سالا ملوث نکلا،ملزمان نے تین ماہ قبل مقتولین کے بڑے بھائی کو جرگہ میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے زخمی بھی کیاتھا،واردات کے روز مقتولین سٹی کورٹ میں پیشی کے بعد موتر سائیکل پر واپس آ رہے تھے کہ رشتہ دار ملزمان نے نے ان پر فائرنگ کر دی،پولیس نے مقتول عابد کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
واضع رہے پیر کے روز صدر تھانے کی حدود میں ایف ٹی سی فلائی اوورپل پرفائرنگ کے واقعے میں2سگے بھائیوں عابد حسین اور ساجد حسین کو موٹر سائیکل سواروں نے قتل کر دیا تھا،مقتولین چینسر گوٹھ گلی نمبر تین کے رہائیشی تھے۔
مقتولین سٹی کورٹ سے پیشی کے بعد واپس آرہے تھے، جب موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ دونوں بھائیوں کو تعاقب میں آنے والے ملزمان نے نشانہ بنایا۔
ولیس کے مطابق مقتولین کے ماضی میں بھی جھگڑے رہے ہیں اور مخالفین ایک دوسرے پر مقدمات درج کرواتے رہے ہیں، پولیس کے مطابق موقع سے مجموعی طور پر پستول کے 8 خول ملے ہیں جو فارنسک لیب بھیج دیے گئے ہیں۔
امت کو مقتولین کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ چھ ماہ قبل مقتول ساجد حسین کی بیوی سے لڑائی ہوئی تھی جس پر وہ نارض ہوکر میکے چلی گئی تھی بعد ازاں چینسر گوٹھ میں دونوں خاندانوں میں صلح کیلیے جرگہ ہوا تھا جس میں پھر دونوں میں جھگڑا ہوا تھا۔
مقتول کے سالے شاہ نواز نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کے بڑے بھائی سید فہد شاہ کو زخمی کر دیا تھا جس کا مقدمہ محمود آباد تھانے میں درج ہے،مقتول ساجد کی بیوی تاحال میکے میں ہے۔