12لاکھ ڈالرز کی لاٹری نکلنے والا آسٹریلوی شہری 3ماہ تک بے خبر رہا
گزشتہ برس اکتوبر میں یہ لاٹری ٹکٹ خریدا اور گھر کے ایک دراز میں رکھ کر بھول بھال گیا تھا
گزشتہ برس اکتوبر میں یہ لاٹری ٹکٹ خریدا اور گھر کے ایک دراز میں رکھ کر بھول بھال گیا تھا
کینبرا: آسٹریلیا میں ایک شخص اپنی 12 لاکھ ڈالرز کی لاٹری نکل آنے سے 3 ماہ تک بے خبر رہا، خبر ہونے پر اسے بے حد تعجب اور خوشی ہوئی۔
دارالحکومت کینبرا کے رہائشی اس شخص نے گزشتہ برس اکتوبر میں یہ لاٹری ٹکٹ خریدا تھا اور گھر کے ایک دراز میں رکھ کر بھول بھال چکا تھا۔
3 ماہ بعد اس نے یونہی ٹکٹ کا نمبر چیک کیا تو اسے علم ہوا کہ وہ 12 لاکھ ڈالرز جیت چکا ہے۔
مذکورہ شخص نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اسے 10 سال سے لاٹری ٹکٹ خرید کر رکھنے کی عادت ہے لیکن مصروفیت کے سبب وہ باقاعدگی سے ان کے نمبر چیک نہیں کر پاتا۔
اس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 12 لاکھ ڈالرز دراز میں یونہی پڑے رہے اور مجھے خبر تک نہ ہوئی۔
اس کا کہنا ہے کہ اس رقم نے اسے فکر معاش سے آزاد کردیا ہے، وہ اس رقم سے مناسب جگہ پر سرمایہ کاری کرے گا تاکہ یہ رقم محفوظ رہے۔