کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کو مزید تنزلی کا سامنا رہا۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 23 پیسے کی کمی سے 159روپے 07 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 159روپے 30پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔