ضلع ویرودھن نگر میں آتش بازی کی فیکٹری میں پٹاخے بنانے کیلیے کیمیکل ملایا جا رہا تھا کہ زور دار دھماکے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 12 افراد زخمی بھی ہوئے، بھارتی میڈیا
ضلع ویرودھن نگر میں آتش بازی کی فیکٹری میں پٹاخے بنانے کیلیے کیمیکل ملایا جا رہا تھا کہ زور دار دھماکے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 12 افراد زخمی بھی ہوئے، بھارتی میڈیا

بھارت میں آتش بازی کی فیکٹری میں زوردار دھماکا، 11 افراد ہلاک

چینائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع ویرودھن نگر میں آتش بازی کی فیکٹری میں پٹاخے بناتے کے لیے کیمیکل ملایا جا رہا تھا کہ اس وقت زور دار دھماکا ہو گیا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ فیکٹری کی چھت تباہ ہوگئی اور فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے میں 11 مزدور ہلاک ہوگئے جب 12 شدید زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
فیکٹری میں بھڑکنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے تین سے چار گھنٹوں میں قابو پالیا۔ سوگوار خاندانوں کے لواحقین کو فی کس 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار امدادی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔