یہ تاریخ کی سب سے بڑی الزام تراشی ہے۔فائل فوٹو
یہ تاریخ کی سب سے بڑی الزام تراشی ہے۔فائل فوٹو

 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے سے بچ گئے، سینیٹ نے الزامات سے بری کردیا ۔

امریکی ایوان نمائندگان میں سات ریبپلکن سینٹرز سمیت 57 سینیٹرزنے انھیں سزا دینے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 43 سینیٹرز نے اس کے خلاف ووٹ ڈالا۔ صدر ٹرمپ کو سزا دلوانے کیلیے کل 67 ووٹوں کی ضرورت تھی تاہم دس ووٹوں کی کمی سے انھیں الزامات سے بری کر دیا گیا۔

اپنی بریت کے بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس مقدمے کی مذمت کی اور کہا کہ یہ تاریخ کی سب سے بڑی الزام تراشی ہے۔

جمہوریت کمزور ہے۔ جوبائیڈن

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے سے بریت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کمزور ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بریت کے بعد رد ِعمل کے اظہار میں کہا ہے کہ حتمی ووٹنگ میں ٹرمپ پر جرم عائد نہیں ہوا تاہم جرم متنازعہ نہیں۔جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی تاریخ کے اس افسوس ناک باب سے یاد دہانی ہوئی کہ جمہوریت کمزور ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر6 جنوری کو امریکیوں کو اکسا کرکانگریس کی عمارت پر حملہ کرانے کا الزام تھا۔