ان کے تائید اور تجویز کنندہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دو اراکین اسمبلی تھے۔فائل فوٹو
ان کے تائید اور تجویز کنندہ بلوچستان عوامی پارٹی کے دو اراکین اسمبلی تھے۔فائل فوٹو

سینیٹ ٹکٹ سے ہاتھ دھونے والے عبدالقادر کا ردعمل بھی آگیا

سینیٹ نشست کےلیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ٹکٹ واپس لیے جانے پر امیدوار عبدالقادر کا ردعمل بھی آگیا اورانہوں  نےکہا ہےکہ پارٹی کے فیصلےکوکھلے دل سےتسلیم کرتا ہوں، عمران خان پر جان بھی قربان ، ان کے ساتھ تھا اور ہوں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں  گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر نے بتایا کہ کوئٹہ میں پیدا ہوا، تعلیم اور کاروبار بھی یہیں کیا، لاہور میں پراجیکٹ لینے کی تردید کرتے ہوئے بولے کہ  کسی پرالزام لگاتے وقت کم ازکم ثبوت ضرور دیں۔عبدالقادر نے بتایا کہ وہ 2012 سے  پی ٹی آئی کےلاہور اوراسلام آباد کے جلسوں میں شرکت کرتےآ  رہے ہیں اور دھرنوں میں لاجسٹک سپورٹ بھی  دی ،کوئی بلوچستان عوامی پارٹی(بی اے پی) میں میری شمولیت کے ثبوت دکھا دے،میں بی اے پی کا رکن نہیں ہوں ۔

یاد رہے کہ کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی میں ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے جس کے بعد پارٹی نے ان سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا ۔اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے بتایا کہ پارٹی میں کارکنان کی سنی جاتی ہے، ٹکٹ واپس لے لیا تھا ۔