ویکسین کی اگلی کھیپ 22 جون کو پاکستان پہنچے گی۔فائل فوٹو
 ویکسین کی اگلی کھیپ 22 جون کو پاکستان پہنچے گی۔فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کرکٹرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے کرکٹرز کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرلیا۔
لاہور میں گفتگو کے دوران پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) سے بات ہو گئی ہے اور اگلے ماہ کرکٹرز کو کوویڈ 19 ویکسین لگوائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پی ایس ایل کرانا بہت بڑا کارنامہ ہے جبکہ 20 فیصد تماشائیوں کی اجازت این سی او سی نے دی ہے، تعداد چاہے کم ہے لیکن اس کا کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان واحد بورڈ ہے جس نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن مکمل کیا، انگلینڈ کا دورہ کیا، زمبابوے کی میزبانی کی پھر نیوزی لینڈ کا دورہ کیا اور 14 برس بعد جنوبی افریقا کی میزبانی کی یہ سب آسان نہیں تھا لیکن یہ سب ہم نے کرکٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے کیا۔
احسان مانی کا کہنا تھاکہ دیگر ممالک نے اپنی سیریز ملتوی کیں، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کی سیریز ملتوی کی جبکہ بھارت میں مالی فوائد کی وجہ سے سب جا رہے ہیں میں سمجھتا ہوں کہ بگ تھری ختم ہو گئی لیکن اس کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوا۔
ان کا کہنا تھاکہ آئی سی سی کو اپنی سوچ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، بھارت غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہم پر نہیں کر سکتا کیونکہ پاکستان کی کرکٹ بھارت کے بغیر چلی ہے اور چلے گی۔