عوامی کالونی پولیس پارٹی نے انٹیلجنس بیسڈ و ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے مورخہ 19 جنوری کو قتل ہونے والے مقتول جیکسن عقیل کے قتل میں ملوث خاتون کوگرفتار کرلیا۔
اس حوالے سے عوامی کالونی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول جیکسن عقیل عیسائی تھا اور وہ اپنے پڑوس میں رہنے والی شادی شدہ خاتون شکیلہ زوجہ سلیم کو پسن کرتا تھا جوکہ چار بچوں ماں کی تھی ۔
مقتول جیکسن عقیل کے شکیلہ سے ناجائز تعلقات چارسال سے تھے جب انکے تعلقات کا علم شکیلہ کے خاوند سلیم کو ہوا تو سلیم نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر جیکسن عقیل کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور جیکسن عقیل کو شکیلہ نے اپنے گھر بلایا اور مقتول کے گلے میں رسی باندھ کر گلہ دبا کر قتل کردیا تھا.
مقتول کی لاش کو سلیم اور اسکے دوست اپنی موٹرسائیکل پر بٹھا کر کورنگی نمبر چھ پر پھینک کر فرار ہوگئے تھے.اس قتل کا مقدمہ الزام نمبر 54/2021 بجرم دفعہ 302/34 ت پ تھانہ عوامی کالونی میں درج ہے۔عوامی کالونی پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مارے جارہے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔ملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔