آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو
آٹا 35 روپے فی کلو سے 80روپے تک پہنچا دیا۔فائل فوٹو

قوم کو عمران صاحب کا آخری خطاب مبارک ہو۔ مریم اورنگزیب

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے کیے جانے والے خطاب کے بعد مسلم لیگ ن بھی میدان میں آ گئی ہے اور کڑی تنقید کرتےہوئےکہاہےکہ عمران صاحب جو اعتماد کھو چکے ہیں، وہ کس سے واپس مانگ رہے ہیں؟ قوم کو عمران صاحب کا آخری خطاب مبارک ہو۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ کون سی جمہوریت ہوتی ہے جس میں ووٹ چوری کرکے سلیکٹڈ وزیراعظم قوم پر مسلط کردیاجائے ؟ اربوں روپے میں سینیٹ کے ٹکٹ بیچ کر عمران صاحب نے قوم کو ایمان داری کا لیکچر دیا۔انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے بانٹ کر چئیرمین سینیٹ کا الیکشن اور2018 کا الیکشن چوری کرکے عمران صاحب کو پیسہ چلانے کا خیال آگیا ،واہ، واہ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہفتے کو وہ اعتماد کے ووٹ کیلئے خود کو قومی اسمبلی میں پیش کررہے ہیں ،ارکان قومی اسمبلی اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں، اگر انہیں لگتا ہے کہ مجھے وزیراعظم نہیں رہنا چاہیے تو میرے خلاف ووٹ دیں،اگر انہیں لگتا ہے کہ میں اہل نہیں تو کھل کر کہیں ، یہ نہ کریں کہ سامنے کہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں اور پھر پیسے پکڑ کر کسی اور کو ووٹ دے دیں، ایسا کرکے آپ اپنی آخرت تباہ کرتے ہیں،اگر انہیں اعتماد کا ووٹ نہیں ملتا اور تو وہ اپوزیشن میں جاکر بیٹھ جائیں گے۔