ملک میں سونا سستا ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 1450 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 2 ہزار 750 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی مالیت میں 1243 روپے کی کمی آئی، 10 گرام سونا 88 ہزار 92 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 17 ڈالر کم ہوکر 1696 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 450 روپے کمی آئی ہے۔