اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سینئر لیڈر شپ پر حملہ کیا گیا، اپوزیشن کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ گالی گلوچ، نہیں مانتا کا کلچر سیاست میں کبھی نہیں دیکھا، قوم دیکھ رہی ہے کھیل تماشوں میں تین سال گزار دئیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں دن کی روشنی میں گولیاں برسائی گئیں، کون ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں، حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو سسٹم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ شہباز شریف کو کمر کی تکلیف رہی، اسلام آباد سے زبردستی لاہور بھجوایا تاکہ تکلیف بڑھ جائے۔
انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں چکن کا ریٹ حمزہ شہباز بڑھاتا رہا ، میں دو سال جیل میں رہا، اب بتائیں کیا جیل میں بیٹھ کر چکن کی قیمتیں بڑھاتا رہا۔