منگنی کا باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائے گا۔فائل فوٹو
منگنی کا باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائے گا۔فائل فوٹو

شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ شاہین آفریدی سے طے پا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹارآل رائونڈر شاہد آفرید ی کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ شاہین آفریدی کے ساتھ بیٹی کا رشتہ طے پاگیا تاہم اس حوالے سے مزید قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اس رشتے کے سلسلے میں گزشتہ دو سالوں سے بات چیت چل رہی ہے لیکن چونکہ شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور شاہد آفریدی کی بیٹی پڑھ رہی ہیں اس لیے منگنی کا باضابطہ اعلان کچھ عرصے بعد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ دو سال میں منگنی اورشادی کی تقاریب ایک ساتھ ہوسکتی ہیں۔