منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔فوٹو کوسٹ گارڈز
منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔فوٹو کوسٹ گارڈز

پاکستان کوسٹ گارڈزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی۔کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ اداروں کے ساتھ بلوچستان کی ساحلی علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کے 4 اسمگلرزکو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق منشیات کے خلاف سخت چیکنگ کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈزاورگوادر پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے گوادرکے علاقے سٹی ہوڑہ میں بیش قیمت منشیات بیرون ملک اسمگل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پاکستان کوسٹ گارڈزاورگوادر پولیس نے مختلف علاقوں میں جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دیں، آپریشن متعلقہ علاقے سے سمندرکے کنارے لوڈنگ کے دوران 1100 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس، ایک ہائی لیکس سنگل کیبن، ایک اسپیڈ بوٹ اور4 ملزمان کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے شبہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے جوانوں کی اس انتھک محنت اوراعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔