حکومتی وفد کو جمہوری تسلسل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔فائل فوٹو
حکومتی وفد کو جمہوری تسلسل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔فائل فوٹو

پرویز خٹک اور صادق سنجرانی نے اے این پی سے تعاون مانگ لیا

وزیر دفاع پرویز خٹک اور سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی پر مشتمل حکومتی وفد نے اے این پی قیادت سے ملاقات کی اور تعاون مانگ لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی وفد نے اے این پی رہنما حید ر ہوتی، میاں افتخاراورایمل ولی خان سے ملاقا ت کی۔ملاقات میں اے این پی کے نو منتخب سینیٹر ہدایت اللہ اورعمر فاروق بھی موجود تھے۔سربراہ اے این پی اسفند یارولی علالت کے باعث حکومتی وفد سے ملاقات نہ کرسکے۔

ذرائع کے مطابق اے این پی قیادت کی جانب سے حکومتی وفد کو جمہوری تسلسل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔