بلاول بھٹو زرداری کی ماڈل ٹاوَن آمد پر حمزہ شہباز نے خوش آمدید کہا۔فائل فوٹو
بلاول بھٹو زرداری کی ماڈل ٹاوَن آمد پر حمزہ شہباز نے خوش آمدید کہا۔فائل فوٹو

بلاول بھٹو زرداری ماڈل ٹاون پہنچ گئے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماڈل ٹاون پہنچ گئے،بلاول بھٹو زرداری کی ماڈل ٹاوَن آمد پر حمزہ شہباز نے خوش آمدید کہا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلزپارٹی کا وفد بھی شامل ہے،وفد میں یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، حسن مرتضیٰ اور چودھری منظور بھی شامل ہیں،بلاول بھٹو کی ماڈل ٹائون آمد پر ن لیگی کارکنوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔

بلاول بھٹو اور حمزہ شہباز کی ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کا انتخاب زیرغورآئیں گے،حکومت کے خلاف تحریک اورلانگ مارچ سمیت دیگر معاملات بھی زیرغورآئیں گے۔