دلہن بعد میں آنے والی بارات کے ساتھ چلی گئی
دلہن بعد میں آنے والی بارات کے ساتھ چلی گئی

پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر فائرنگ، ایک رشتے دار قتل، لڑکی اغوا

سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لڑکے کاچچا زاد بھائی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق کوٹ سبزل سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی نے ایک سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور تحفظ کی اپیل کیلئے ہائیکورٹ سکھر جارہے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔
ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں لڑکے کا چچازادبھائی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان نے لڑکی سمیت دو افراد کو اغواء کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔