آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کو آگ لگ گئی

متعدد ریڈیو وارننگز کو نظر انداز کرنے کے بعد یہ جہاز ایک غیر محفوظ علاقے میں داخل ہوئے، جہاں انھیں حادثہ پیش آیا، بیان

October 30, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

 ایران کے پاسداران انقلاب کی بحریہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی اور مغربی حصوں میں دو آئل ٹینکر ایک ایسے راستے سے گزرنے کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے جسے ایران غیر مجاز قرار دیتا ہے، اور بعد ازاں آبنائے کے جنوبی پانیوں میں رک گئے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق دونوں آئل ٹینکروں نے اپنے نیویگیشن اور مقام معلوم کرنے والے نظام بند کر رکھے تھے اور وہ ’امریکی فوج کی حمایت سے‘ آبنائے ہرمز سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متعدد ریڈیو وارننگز کو نظر انداز کرنے کے بعد یہ جہاز ایک غیر محفوظ علاقے میں داخل ہوئے، جہاں انھیں حادثہ پیش آیا۔

پاسداران انقلاب نے ان جہازوں کے رک جانے اور ان میں لگنے والی آگ کی ذمہ داری بھی امریکہ اور ایرانی قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی پر عائد کی ہے۔

تاہم جاری کردہ بیان میں آئل ٹینکروں کے نام، رجسٹریشن یا عملے کی صورتحال کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی، اور اس واقعے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔